۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تولیت آستان قدس رضوی

حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے کہا کہ عالم اسلام کے مسائل کے حل کا واحد حل قرآن کریم کی نجات بخش تعلیمات کی طرف رجوع کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی نے مشہید مقدس میں 140 قاریوں کی موجودگی میں حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد قرآنی مقابلے کے آخری مرحلے کی افتتاحی تقریب میں کہا: قرآن کریم، رسول خدا (ص) کا ایک ایسا معجزہ ہے جس کا کسی بھی چیز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، یہ ایک ایسی کتاب ہے کہ جس کا جواب کسی بشر کی حد ممکنات سے خارج ہے، کفار نے اسلام کے ابتدائی دنوں میں قرآن کا جواب لانے کی کوشش کی لیکن انہیں بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور تسلیم کرنا پڑا کہ قرآن جیسی دوسری کتاب لانا انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: تاریخ میں انبیاء علیہم السلام کے بہت سے معجزات کا ملتے ہیں، انبیائے الہی نے ہمیشہ اپنے معاشرے ، زمانے اور حالات کے مطابق اپنی نبوت کو ثابت کرنے کے لیے معجزات پیش کیے ہیں، یہ تمام معجزات اس نبی کی حیات طیبہ تک ہی باقی رہے اور اس نبی کی زندگی کے خاتمے کے ساتھ ہی ان کے معجزات بھی ختم ہو گئے، لیکن ہمارے نبی (ص) کا معجزہ قرآن کریم ایک ایسا معجزہ ہے جو کہ پچھلے 1400 سال سے باقی ہے، لوگوں کی رہنمائی کر رہا ہے اور حیات طیبہ عطا کر رہا ہے۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے مزید کہا:قرآن کریم قیامت تک تمام بنی نوع انسان کے لیے ایک معجزہ ہے، جو لوگوں کو گمراہی، ضلالت، جہالت اور شقاوت نجات دیتا ہے اور فلاح، سعادت اور قرب خدا عطا کرتا ہے، قرآن کی آیات لوگوں کے دلوں اور روحوں میں تحول اور تبدیلی لاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ تاریخ میں ایسے واقعات بھرے پڑے ہیں کہاں میں بہت سے لوگ قرآن کی ایک آیت کو سن کر متحول ہو گئے اور گمراہی سے بچ گئے اور انہیں ہدایت نصیب ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .